تلنگانہ

منوگوڑو حلقہ میں منتقل کی جانے والی ایک کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط

حیدرآباد _22 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافات میں واقع نارسنگھی روٹری میں پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران  دو گاڑیوں میں منتقل کی جانے والی ایک کروڑ روپے کی رقم ضبط کرلی ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ رقم منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی کے لئے منتقل کی جاریی تھی پولیس نے نقدی لے جانے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ رقم منوگوڑو الیکشن کے لیے منتقل کی جا رہی تھی۔

 

جن میں تین گرفتار افراد نے بتایا وہ کومٹ یریڈی سمنتھ ریڈی اور کومٹ ریڈی پون ریڈی کو یہ رقم پہنچانے جا رہے تھے۔اور یہ رقم کوکاپیٹ کے رہائشی سنیل ریڈی سے انھوں نے ۔ منوگوڑو ضمنی الیکشن کے پیش نظر  پولیس نے اس حلقے کی طرف جانے والی سڑکوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں اور سختی  سے تلاشی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے نقدی منتقل کرنے والے لوگوں کی شناخت دیوراج، سری کانت، وجے کمار، ناگیش اور داساری لوتھر کے طور پر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button