تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھار بارش۔ لڑکی مین ہول میں گر کر ہلاک: ویڈیو دیکھیں 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور مضافات کے کئی علاقوں میں آج صبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش ہوئی۔سکندرآباد، قلاصی گوڑہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایک چارسالہ بچی مین ہول میں لڑکی گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی دودھ کی پیکٹ لینے کیلئے گھر سے نکلی تھی تاہم وہ اچانک مین ہول میں گرپڑی اور بہہ گئی۔مقامی افرادنے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔بلدیہ کے عملہ کی مدد سے نعش کو نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی

۔نئے شہر کے ساتھ ساتھ پرانے شہر کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے د ران درخت بھی گر پڑے اس د ران ریاست بھر میں بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button