جرائم و حادثات

بودھن شہر میں 13سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقع _ بی آر ایس کونسلر کا بھائی ملزم

بودھن 21/جون اردو لیکس) بودھن کے محلہ شکرنگر کالونی سے تعلق رکھنے والی اقلیتی طبقہ کی غریب معصوم 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مسلسل 6 دن سے عصمت ریزی کرنے والے رویند نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 13سالہ معصوم لڑکی کی رویندر نامی درندہ صفت ملزم نے غریبی کا فائدہ اٹھاکر رسی سے باندھ کر عصمت ریزی کی‌جس کے نتیجے میں لڑکی کی طبعیت بگڑ گئی، لڑکی کی حالات کو دیکھتے ہوے ضلع سرکاری دواخانہ منتقل کردیا‌گیا تھا۔

 

اس بات کی اطلاع عام ہوتے ہی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے شکر نگر کالونی اس لڑکی کے مکان پر پہونچے انھوں نے سرکل انسپکٹر پریم کمار کو ہدیت دی کے اس شخص کو کڑی سے کڑی سزادلوائی جایے۔ انہوں نے کہا کے بی آر ایس پارٹی میونسپل اربن فلور لیڈر کے چھوٹے بھائی رویندر کو پھانسی کی سزا دینے کا ‌مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ کونسلر رادھا کرشنا کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button