تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس پہلے دن تعزیتی قرارداد کے بعد ملتوی _ تین دن اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد _ 3 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے آج حکمران جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی سائنا کو خراج پیش کیا جن کی حال ہی میں موت ہوگئی تھی ۔ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے ایوان میں ایک تعزیتی قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائنا نے چار دہائیوں تک سیاست میں بطور قانون ساز اور کئی دیگر عہدوں پر کام کیا ہے۔

 

انہوں نے یاددہانی کروائی کہ سائنا کسی بھی صورتحال میں مسکراہٹ کے ساتھ بہت صبر کرتے تھے اور سب کے ساتھ اچھا برتاو کرتے تھے۔سائنا نے کنٹونمنٹ علاقہ کو گریٹرحیدرآباد میں ضم کرنے کے لئے انتھک محنت کی۔ حال ہی میں اچھی خبر آئی ہے کہ مرکزی حکومت کنٹونمنٹ کو بلدیہ میں ضم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سائنا کی خواہش پوری ہو۔

 

اسی دوران اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تین دن اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button