جرائم و حادثات
نیلوفر ہاسپٹل کے پاس کار بے قابو۔ تین افراد کو ٹکر

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ریڈہلز علاقہ میں نیلوفر کیفے کے پاس کار سوارشخص نے تین افراد کو ٹکر دے دی۔پولیس نے بتایا کہ زخمی راہگیروں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ مشہور نیلوفر کیفے کے قریب کل رات اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور راہگیروں کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی افرادنے ڈرائیور کو پکڑ کر مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا
شبہ کیا جاتا ھے کہ گاڑی چلانے والا نشہ میں تھا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔