تلنگانہ

شہر حیدرآباد کی مکہ مسجد میں تراویح کا روح پرور منظر

حیدرآباد 23 مارچ ( اردولیکس ) ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی حیدرآباد شہر کی مساجد میں  نماز عشاء کے بعد تراویح کا آغاز ہوگیا ۔ جس سے بازاروں میں رمضان کی رونقیں دیکھی گئی۔ شہر کی تمام مساجد میں پوری عقیدت و احترام کے ساتھ نماز تراویح کا آغاز ہوگیا ۔ تمام مساجد میں مصلیان کرام کی کثیر تعداد نماز تراویح میں شریک رہی ۔ بیشتر مساجد میں پہلے دہے میں تین پارے قرآن مجید سنائے جا رہے ہیں

 

۔ شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں نماز تراویح کا سب سے بڑا اجتماع رہا ۔ مصلیان کی صفیں صحن کو پار کرتی نظر آئیں۔ اسی طرح کچھ مساجد میں پنج شبی شبینہ اور کچھ مساجد میں چھ شبی شبینہ تراویح کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہاں بھی مصلیان کرام کی خاطر خواہ تعداد شریک رہی ۔ کچھ مساجد میں سوا پارہ اور کچھ مساجد میں دیڑھ پارہ قرآن مجید نماز تراویح میں سنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button