جرائم و حادثات

ناریل کے لوڈ میں چھپاکراسمگلنگ کی کوشش۔مہاراشٹرا منتقل کیا جانے والا 900 کیلو گانجہ حیدرآباد میں ضبط

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس نے ناریل کے درمیان چھپا کراڈیشہ سے مہاراشٹرا گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ کمشنرپولیس رچہ کنڈہ مہیش ایم بھگوت نے میڈیا کو بتایا کہ ایک گروہ یوگیش گائکواڑ کی ایماء پرٹرک لے کرآندھراپردیش پہنچا، جہاں سے انھوں نے ناریل خریدا اورپھریہ گروہ اڈیشہ کے ملکان گیری آیا، وہاں انھوں نے ناریل کے بیچ میں 900 گانجہ چھپا دیا۔ ٹولی کے ارکان یہ گانجہ تلنگانہ سے ہوتے ہوئے مہاراشٹرا منتقل کررہے تھے کہ آلیرپولیس اوراسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگرزون نے انھیں پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والوں میں گانجہ منتقل کرنے والے مہاراشٹرا کے تین ملزمین وکاس ببن سالوے، ونود چندرا بھان اورکشورکے علاوہ اڈتیشہ میں ان کی مدد کرنے والا اسی ریاست کا شیٹی بابو شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button