تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 کے امتحان کے لئے اردو نصابی کتب تیار _ اردو میں امتحان لکھنے والے امیدواروں کو کتابیں حاصل کرنے کا مشورہ

حیدرآباد۔13 ۔ اگست ( اردولیکس ) تلنگانہ حکومت نے گروپ 1 امتحان کی تیاری کے لئے اردو نصاب کو بھی تیار کرلیا ہے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی کی مسلسل نمائندگی کے بعد ریاستی حکومت نے پلک سرویس کمیشن کے ذریعہ گروپ | کے تحت تقررات ہونے والے تمام امتحانات اردوزبان میں کرانے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں قائد مجلس نے اردو امیدواروں کیلئے نصاب کی تیاری کے ضمن میں بھی نمائندگی کی تھی  اور حکومت نے نصاب تیار کرلیا ہے۔

 

ہفتہ کو جناب اکبر الدین اویسی نے مجلس کے ارکان اسمبلی احمد بلعلہ ، جعفرحسین معراج،  کوثر محی الدین کے ہمراہ نصابی کتب کی اجرائی انجام دی اور امیدواروں میں کتابوں کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ۔ اس مطالعاتی مواد کی اردو میں تیاری سے گروپ سرویس کے تمام امتحانات میں کامیابی امیدواروں کیلئے آسان ہوجائے گی ۔ کم وقت میں مواد کی تیاری اور انگریزی و تلگو سے اس کے اردو میں ترجمے کے سلسلہ میں ایک سے زائد مرتبہ قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی نے چیف منسٹر سے نمائندگی کی تھی ۔ ان کی نمائندگی کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھرراو راو کی ہدایت پر جناب عمر جلیل سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ جناب شاہنواز قاسم ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور جناب ایس اے شکور کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں دیڑھ ماہ میں ہی مطالعاتی مواد اردو میں تیار کر لیا ۔خواہش مند امیدوار نصابی کتب کے حصول کیلئے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کے دفتر سے بھی رجوع ہو سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button