تلنگانہ

شادی کی بارات میں ڈانس کرنے کے دوران خاتون کی موت۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں شادی کی بارات میں ڈانس کرنے کے دوران ایک خاتون کی اچانک موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعرت کی رات دیرگئے مضافاتی علاقہ علی پورم میں پیش آیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی 30 سالہ رانی چنتا کانی منڈل کے سیتم پیٹ میں اپنے رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت کیلئے ارکان خاندان کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔

 

شادی کی بارات جب دلہن کو لے کرواپس ہورہی تھی تو علی پور کے پاس تمام رقص کررہے تھے خاتون بھی اس میں شامل ہوئی۔ ڈانس کرنے کے دوران اچانک اس کی طبعیت بگڑ گئی اوروہ غش کھا کرگرپڑی، اسے فوری کھمم ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹرس کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی موت ڈی جے کی آواز سے برین اسٹروک کی وجہہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button