تلنگانہ

چوہے نے کاٹ لیا، خاتون کی موت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: چوہے کے  کاٹنے کی وجہہ سے حیدرآباد میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب موسیٰ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون پدما جس کی عمر 62 سالہ بتائی گئی ہے

 

اسے 9 نومبر کو چوہے نے کاٹ لیا تھا۔ گھر والوں نے اس بات کو نظر انداز کردیا اور گھریلو علاج پر اکتفا کیا گیا، آہستہ آہستہ جیسے جیسے دن گزرتے گئے خاتون کا زخم گہر ا ہوگیا اور زہر پھیل گیا جس کی وجہہ سے اسے علاج کیلئے ہاسپٹل متنقل کیا گیا جہاں

 

علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button