جرائم و حادثات

درگاہ لے جا کر بیوی کو قتل کر دیا، تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں افسوسناک واردات

گھریلو جھگڑے کا افسوسناک انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کر کے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کر لی

 

سنگاریڈی: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ناگلی گڈہ منڈل کے ایراک پلی گاؤں میں منگل کی علی الصبح گھریلو جھگڑوں کے باعث ایک شخص نے اپنی 32 سالہ بیوی عرفانہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ملتان اپنی بیوی کو گھر سے مولاعلیٰ درگاہ کے علاقے میں لے گیا، جہاں اسے قتل کر دیا۔ خاتون کی لاش وہیں سے برآمد ہوئی۔ متوفیہ کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

 

قتل کے بعد صبح تقریباً 5 بجے ملزم خود ناگلی گڈہ پولیس اسٹیشن پہنچا اور جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خودسپردگی اختیار کر لی۔ اطلاع ملتے ہی نارائن کھیڑ ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی، سی آئی سرینواس ریڈی اور دیگر پولیس حکام موقع پر پہنچے، شواہد جمع کئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button