تلنگانہ

یونائٹیڈ پھولے فرنٹ‘ تلنگانہ جاگروتی کی ملحقہ تنظیم :کے کویتا کا اعلان

یونائٹیڈ پھولے فرنٹ‘ تلنگانہ جاگروتی کی ملحقہ تنظیم :کے کویتا کا اعلان

بی سی کاز کےلئے متحدہ مساعی کا عزم

کانگریس اور بی جے پی کو پسماندہ طبقات کے تحفظات کو برفدان کی نذر کرنے کے خلاف سخت انتباہ

 

حیدرآباد: صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے اعلان کیاکہ یونائٹیڈ پھولے فرنٹ(یو پی ایف)کو تلنگانہ جاگروتی کی ایک ملحقہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیاگیاہے۔اس موقع پر کویتا نے یو پی ایف کی نئی عاملہ کمیٹی کا اعلان بھی کیا۔نئے کنوینر کی حیثیت سے بی شیوشنکر کو مقررکیاگیاہے

 

۔جبکہ ہری کو کوآرڈنیٹر اور جی رامچندر راﺅ کو مشیر کے طور پر ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 50افراد کو کو کنوینر بنایاگیاہے۔کویتا نے اعادہ کیاکہ تلنگانہ جاگروتی اور یو پی ایف کی مشترکہ مساعی کے باعث ہی کانگریس حکومت نے مقامی اداروں ‘تعلیم اور ملازمتوں میں پسماندہ طبقات کےلئے 42فیصد تحفظات کے خصوص میں اسمبلی میں بل پیش کئے۔

 

انہوںنے کہاکہ جب تک بی سی تحفظات کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیاجاتا ۔تلنگانہ جاگروتی اور یو پی ایف کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوںنے مرکز میں برسر اقتدار این ڈی اے اور ریاستی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیاکہ ےہ دونوں حکومتیں متحدہ طور پر بی سی ریزرویشن بلس کو برفدان کی نذر کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔انہوںنے یقین دلایاکہ بی سی تحفظات کو عملی جامہ پہنانے کے خصوص میں جلد ہی ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھاجائے گا۔

 

اس موقع پر یو پی ایف کے نو منتخب کنوینر بی شیو شنکر نے کہاکہ پسماندہ طبقات کو ان کے جائز حقوق دلانے کےلئے متحدہ تحریکیں چلائی جائیںگی اور بی سی تحفظات کے مکمل نفاذ تک جدوجہد کو جاری رکھاجائے گا۔

 

یو پی ایف کے نومنتخب50کو کنوینرس میں آر وی مہیندر ‘سی سرینواس ‘نرہری‘وجیندرساگر‘ملیش گوڑ ‘جی نرسمہا‘گوردھن یادو‘جی شراون‘ٹی نریش کمار‘کمار سوامی‘ماریا‘کے پروین ‘بالا کرشن‘مرلی کرشن‘ایس چاری‘فاروق‘کے سرینواس ‘شرونت‘ راجو‘ناگاراجو‘اکھل‘ پرمیشوری‘وینکٹیش‘اشوک ریڈی‘مدھو‘گوپی‘جہانگیر پاشاہ’لکشمن‘نرسمہلو‘وی یادگیری راﺅ‘لکشمی نارائنا‘ ستےہ نارائنا‘منجولا‘گیتا‘گیتا گوڑ‘رما دیوی‘این ناگیش‘کرشنماں چاری‘تاراسنگھ‘شیل‘ پرتالو‘ کرشن‘ کلپورنا‘ سرینواس‘انجنیلو‘شیخ لطیفہ ‘راجو‘سامیا‘شیواجی‘منجولا ساگر اور جئے للیتا جگن شامل ہیں۔ےہ نئی ٹیم بی سی طبقات کے مفادات کے تحفظ کےلئے منظم اور منصوبہ بند انداز میں کام کرے گی اور تحفظات کے معاملہ میں عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات روبہ عمل لائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button