مبارکباد

رکن کونسل کویتا کی تلنگانہ کے ریاستی تہوار ”بتکماں ”کی عوام کو مبارکباد

نظام آباد 25/ستمبر (اُردو لیکس) صدر تلنگانہ جاگرتی و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے پھولوں کے تہورار بتکماں کا اپنی والدہ کے ہمرہ آغاز کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رکن کونسل کویتا نے کہا کہ بتکماں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ بیرون ممالک میں بھی بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تہوار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف یہاں کی ثقافت بلکہ قدرتی ماحول کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔تقاریب کے دوران خواتین اپنے پیدائشی مقامات پر بتکماں کو پھولوں سے سجاکر رقص کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نے بتکماں کو ریاستی تہوار کا درجہ دیتے ہوئے تلنگانہ کی ثقافت اور خواتین کی عزت نفس کو اہمیت دی ہے۔صدر تلنگانہ جاگرتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر بتکماں تہوار کے دوران 350 کروڑ روپئے کی لاگت سے ریاست کی ایک کروڑ خواتین میں ساڑیاں تحفے کے طور پر تقسیم کررہے ہیں۔

صدر تلنگانہ جاگرتی نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ حکومت نے اتوار سے نو دن تک سرکاری طور پر بتکماں کی تقریبات کو سرکاری تہوار کے طور پر منعقد کیا ہے۔کویتا نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع اور ممبئی جیسے اہم شہروں میں تلنگانہ جاگرتی کے زیراہتمام بتکماں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button