ایجوکیشن

اردو یونیورسٹی میں ہندی پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد ،26ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہندی سیل کے زیر اہتمام ہندی ہفتہ کے دوران مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔ اس دوران ہندی کے متعلق مختلف اہم شخصیتوں کے اقوال کے پوسٹرس اور اسٹینڈیز لگائے گئے۔ اختتامی دن جمعہ کو ڈاکٹر سیما ورما، ہندی ٹیچنگ آفیسر نے راج بھاشا ہندی کے متعلق ”راج بھاشا ہندی پالیسی، قواعد و قوانین اور نفاذ“ کے زیر عنوان آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین راج بھاشا کمیٹی، مانو نے صدارت کی۔ ہندی آفیسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے تمام عہدیداروں کو ہندی کے فروغ و نفاذ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حلف دلایا۔ ہندی ہفتہ کے کامیاب انعقاد کے لیے انہوں نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ 15 ستمبر کو راج بھاشا سے متعلق کتاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button