نیشنل
چوہا 10 لاکھ کے ہیرے جڑے سونے کے زیورات اٹھا لے گیا

بنگلور:کرناٹک کے تمکور شہر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک چوہا تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے 50 گرام سونے کے ہیرے جڑے زیورات اٹھا کر لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح شہر کی وشواس جیولری دکان میں کچھ سونے کے زیورات غائب پائے گئے جس پر دکان کے مالک اور عملہ سخت پریشان ہو گیا۔تاہم دکان کے شٹر یا تالے ٹوٹنے کے کوئی آثار نہیں ملے۔اس کے بعد جب دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو حیران کن منظر سامنے آیا۔
فوٹیج میں ایک چوہا دکان کے اندر داخل ہو کر ایک ایک کرکے زیورات اٹھا کر لے جاتا ہوا نظر آیا۔اس کے بعد عملے نے چوہے کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اس کے بل کا پتہ لگا لیا۔ جب بل کو کھودا گیا تو وہاں سے 10 سونے کی انگوٹھیاں اور 3 سونے کی زنجیریں برآمد ہوئیں۔
زیورات مل جانے پر دکان کے مالک اور عملے نے اطمینان کا سانس لیا۔



