تلنگانہ

ورنگل کے بی آر ایس قائد و سابق رکنِ اسمبلی پدّی سدرشن ریڈی چل بسے

حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق رکنِ اسمبلی پدّی سدرشن ریڈی چل بسے۔ جمعرات کی نصف شب سکندرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں انہوں نے آخری سانس لی۔

 

گزشتہ اتوار کو ہنمکنڈہ میں سدرشن ریڈی کی سینے میں درد کی شکایت کے بعد طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ انہیں فوری طور پر سی پی آر دیا گیا جس کے بعد بہتر علاج کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں آج رات 12 بج کر 51 منٹ پر انہوں نے اخری سانس لی۔

 

پدّی سدرشن ریڈی نے تلنگانہ تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ سال 2018 میں متحدہ ورنگل ضلع کے نرسَم پیٹ حلقۂ اسمبلی سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

آج صبح 6 بجے حیدرآباد سے سدرشن ریڈی کی نعش کو ورنگل ضلع کے نلّابیلی منڈل مرکز منتقل کیا جائے گا جہاں آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔

علاج کے دوران کی فوٹو

متعلقہ خبریں

Back to top button