جرائم و حادثات

آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر نوجوان پر خنجروں سے حملہ۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بی بی کا چشمہ علاقے میں ایک نوجوان پر جمعرات کی رات سرعام خنجروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق پھلوں کا کاروبار کرنے والے عقیل پر بی بی کا چشمہ فلک نما علاقے میں تین افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے تعاقب کر کے یہ واردات انجام دی اور ان کے چہروں پر ماسک لگے ہوئے تھے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے نوجوان کی انکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک دیا اور اس کے بعد خنجروں سے وار کیا مقامی افراد کی مداخلت کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے زخمی کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فلک نما پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔راجندر نگر زون کے ڈی سی پی ایس سرینواس نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

قاتلانہ حملہ کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button