جنرل نیوز

جناب محمد تقی الدین افتخاری مالک شمس میاچنگ سنٹر کا انتقال

حیدرآباد-21- مارچ (راست) جناب محمد تقی الدین افتخاری ولد محمد نصیرالدین افتخاری مالک شمس میاچنگ سنٹر کا آج بعمر 58 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں مرحوم کے فرزند حافظ محمد سمیع الدین طاہر کی امامت میں ادا کی گئی اور مولانا نعمت اللہ قادری نے دعاء کی۔ تدفین قبرستان پیٹلہ برج روبرو مسجد برق جنگ میں عمل میں آئی۔ مرحوم سینئیر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محمد مبشرالدین خرم کے حقیقی چچا ہوتے ہیں۔فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 23مارچ بعد نماز عصر مسجد برق جنگ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7207451997 پر مرحوم کے فرزند حافظ مہتاب الدین طیب سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button