جنرل نیوز

گجرات کی تاریخی کامیابی تلنگانہ میں بھی دہرائی جائے گی: عادل آباد ایم پی سویم باپو راؤ

ایم پی سویم باپو راؤ نے گجرات میں زبردست جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

تلنگانہ میں بھی بی جے پی کا اقتدار یقینی ۔ ایم پی عادل آباد

عادل آباد۔8/دسمبر(اردو لیکس)بی جے پی ایم پی عادل آباد سویم باپو راؤ نے خوشی کا اظہار کیا کہ بی جے پی حکومت نے ساتویں بار ریکارڈ بنایا ہے اور گجرات میں اقتدار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی ہے۔2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 182 سیٹوں میں سے 99 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار سب کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور 156 اسمبلی سیٹوں پر جیت نے نریندر مودی کی قیادت کو مضبوط کرتے ہوئے ایک بار پھر لوگوں کی بی جے پی کی حمایت کو ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام گجرات کی طرح ہی رام راجیہ چاہتے ہیں اور جب بھی یہاں انتخابات ہوں گے تو یہ بات یقینی ہے کہ بنڈی سنجے کی قیادت میں بی جے پی اکثریتی سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئے گی۔رکن پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گجرات کے نتائج کا اثر یقینی طور پر تلنگانہ میں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button