مبارکباد

محمد عبداللہ کوثر این آر آئی وسابق صدر اقلیتی سیل تلگو دیشم پارٹی کے اعزاز میں کئیر نیوٹریشن سنٹر نظام آباد پر تہنیتی تقریب کا انعقاد

نظام آباد 28/اکتوبر (اردو لیکس) جناب عبداللہ کوثر امریکہ وسابق صدر اقلیتی سیل تیلگو دیشم پارٹی نظام آباد جو گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں حال ہی میں ان کی دختر کی شادی کے ضمن حیدرآباد پہنچے تھے ان کے اپنے آبائی مقام نظام آباد آمد پر ان کے احباب حلقہ کی جانب سے تہنت پیش کی جارہی ہے محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس /نیوز ایڈیٹر آئینہ نظام آباد/اردو لیکس کی جانب سے عبداللّٰہ کوثر کے اعزاز میں ایک تہنتی تقریب کا کئیر نیوٹریشن سنٹر شاہد ٹاور بودھن روڈ نظام آباد پر انعقاد عمل آیا

اس موقع پر محمد یوسف الدین خان نے عبداللہ کوٹر کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی علاوہ ازیں مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اُردو سوسائٹی نے بھی تہنت پیش کی قبل از محمد یوسف الدین خان نے عبداللہ کوثر کا خیر مقدم کیا اور نیوٹریشن کے استعمال سے ہونے والے فوائد سے انہیں واقف کروایا اور بتایا کہ وزن کی زیادتی سے مختلف امراض کا خدشہ لاحق رہتا ہے وزن کو کم کرنے کے لیے متوازن غذا بے حد معاون و مددگار رہتی ہے ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے 80%فیصد نیوٹریشن اور 20 % فیصد ورزش ضروری ہے اس موقع پر شرکت کرنے والے معززین میں ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار، ڈاکٹر عبدالقوی تلنگانہ یونیورسٹی ، محمد ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج نظام آباد ،شیخ احمد این سی او ، ایم اے عزیز ، انظر ،عبدالرحمن انجنئیر حال مقیم قطر،سید ایوب احمد محمد ناصر فوٹوگرافر ، محمد اکبر ، نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button