نیشنل

مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا کی رہائش گاہ پر گنیش پوجا میں کی شرکت _ اٹھ رہے ہیں سوال

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پرگنیش پوجا میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے بھگوان گنیش سے پرارتھنا کی کہ وہ ہم سب کو خوشی، خوشحالی اور شاندار صحت عطا کرے۔

 

وزیر اعظم کی سی جے آئی کی رہائش پر پوجا میں شرکت پر متعدد سوالات اٹھ رہے ہیں اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے بھی اس پر رد عمل ظاہرکیا ہے۔ انھوں نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’ججوں کے لیے ضابطہ اخلاق، ایک جج کو اپنے عہدے کے وقار کے مطابق ایک حد تک لاتعلقی کی مشق کرنی چاہیے۔ اس کی جانب سے ایسا کوئی کام یا کوتاہی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے جو اس کے اعلیٰ عہدے اور اس عہدے کے عوامی احترام سے متصادم ہو۔‘‘ انھوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ چیف جسٹس آف انڈیا نے شخصی ملاقات کیلئے وزیراعظم مودی کو گھرآنے کی اجازت دی۔

 

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا جسٹس چندرچوڑ نے وزیر اعظم مودی یا دیگر کو پوجا کے لیے مدعو کیا تھا؟ یا وزیر اعظم خود سے ہی پوجا میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو ذاتی اعتقاد سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن انتظامیہ اور عدلیہ کے اس امتزاج سے کچھ سوالات اٹھنا فطری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button