جرائم و حادثات

اترپردیش۔ ریلوے ٹریک پر ویڈیو بنانے کا شوق مہنگا پڑا۔ لڑکی سمیت تین ہلاک

file photo

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ریلس کیلئے ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے غازی آباد میں مسوری تھانہ علاقہ کے کلو گڑھی ریلوے گیٹ کے پاس ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کل رات قریب 9 بجے پیش آیا۔ پدماوت ایکسپریس غازی آباد سے مراد آباد کی سمت جا رہی تھی۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ کے مطابق لڑکے اور لڑکی ٹرین کی پٹریوں پر کھڑے ہوئےتھے۔ ان کے موبائل کی فلیش لائٹ آن تھی جس سے یہ محسوس ہورہا تھا کہ شاید یہ لوگ ویڈیو بنارہے تھے۔ پائلٹ نے کئی بار سیٹی بھی بجائی لیکن وہ ہٹے نہیں اور ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہوگئے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی شناخت 25 سالہ شکیل کے طورپرکی گئی ہے جبکہ دیگردو کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button