مبارکباد

ضلع نرمل کے سینئر صحافی و روزنامہ راشٹریہ سہارا کے اسٹاف رپورٹر سید جاوید ساحل کو "مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ” سے نوازا گیا ۔

عادل آباد ۔ ضلع نرمل کے آئی اے فنکشن ہال میں اردو ورکنگ جرنلسٹ نرمل کے زیراہتمام منعقدہ "جشن دو سو سالہ اردو صحافت”تقریب میں جہاں اضلاع نظام آباد،عادل آباد،آصف آباد کے اردو صحافیوں کو تہنیت و ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں نرمل‌ ضلع کے اردو صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ضلع نرمل کے بھینسہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا ضلع نرمل سید جاوید ساحل کو بھی تلنگانہ ریاستی صدر اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جناب ایم اے ماجد صاحب و دیگر مہمانوں اور اردو ورکنگ جرنلسٹ نرمل کے ذمہ داران کے ہاتھوں”مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ” سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں شال اور گلپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت پیش کی گئی اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button