ایجوکیشن

قومی دارالمطالعہ‌کے زیر اہتمام کریم نگر میں طلباء کیلئے تقریری مقابلے

کریم نگر ۔ 17 نومبر:  55 ویں ہفتہ واری پروگرام برائے قومی دارالمطالعہ کے تحت بروز جمعرات ضلع کے مرکزی دارالمطالعہ ، کریم نگر میں جماعت ہشتم تا دہم کے طلبا و طالبات کو پسندیدہ سائنسدان کے عنوان پر اور کالج کے طلبا کو جمہوریت کے تحفظ کیلئے رائے دہی کی اہمیت کے عنوان پر تلگو ، انگریزی ، ہندی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

علاوہ ازیں ،ادارہ ادب اسلامی کریمنگر کے تعاون سے مشاعرے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ یہ پروگرام زیر صدارت جناب محمد مصطفٰی علی انصاری صدر مسلم گریجویٹ ایسوسی ایشن اور زیر نگرانی، پونم انیل کمار گوڑ چیئرمین سنٹرل لائبریری کریمنگر کے منعقد ہوا۔ جناب شاکرالصمد، سید اضغر حسین، خواجہ عالم الدین،. محمد متین اکبر، مہمان خصوصی اور کارپوریٹرس عقیل فیروز، نے اعزازی مہمان کے طورپرشرکت کی . مقامی شعراء اکرام عبدالقدیر طاہر، نعیم نشتر، امجد سلیم، فیصل وارثی، مسعود علی اکبر،. مخدوم شاکر، اظہار حسین، ارشد وارثی، محمد شوکت نے کلام پیش کیا.. سوڈا چئیرمین راماکرشنا راؤ بھی بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے ۔ اس موقع پر پونم انیل گاوڈ اور راماکرشنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ہندو مسلم بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ انہوں نے مستقبل میں اسی طرح یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے تمام کو نیک تمنائیں پیش کی۔

اس تقریری مقابلوں میں 18 مدارس کے 76 طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں نیشنل یوتھ ایوارڈ وصول کنندہ اے ۔ کرن کمار ، عملے ملّیا ، راجاملّو ، ، سریتا ، گاؤتمی ، ناگابھوشن ، مہیش ، لکشمی ، کشن ، طلبا و طالبات ، اساتذہ و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button