این آر آئی

سعودی عرب کا آن لائن سیاحتی ویزہ میڈیکل انشورنس کے ساتھ 5 منٹ میں جاری

ریاض ۔ کے این واصف

حکومت سعودی عرب سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اس عرصہ قبل ٹورسٹ ویزوں کے اجراُ کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اس میں مسلسل آسانیاں پیدا کی جارہی تھیں۔ وزارت نے ایک تازہ بیان میں مزید واضح کیا کہ سعودی وزارت سیاحت نے ستمبر 2019 میں آن لائن سیاحتی ویزے پہلی بار شروع کیے گئے تھے تب سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ آن لائن سیاحتی ویزے جاری ہو چکے ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق سیاحتی ویزہ سروس کے انچارج انجینیئر ابراہیم السحیم نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاحتی ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اب پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں میڈیکل انشورنس کے ساتھ جاری ہو جاتا ہے۔‘بدھ کو وزارت سیاحت کا مشترکہ پلیٹ فارم جاری کر دیا گیا تھا۔ یہ سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سیاحتی شعبے کو مربوط کرے گا۔ اس کی بدولت ڈیجیٹل سروسز اور سیاحتی سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

وزیر سیاحت نے بتایا کہ دس سے زیادہ سرکاری اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت یہ ادارے 50 سے زیادہ ڈیجیٹل سروسز فراہم کر سکیں گے۔ ان میں سیاحتی سرمایہ کاری کے امکانات سے متعارف کرانے والا معتبر نقشہ اور فوری پرمٹس کا اجرا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button