جنرل نیوز

بھشمراج فاؤنڈیشن چیرمین جناب ڈاکٹر راج کمار ریڈی کی بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں حاضری:

بھشمراج فاؤنڈیشن چیرمین جناب ڈاکٹر راج کمار ریڈی کی بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں حاضری:

 

نارائن پیٹ: بھشمراج فاؤنڈیشن چیرمین ڈاکٹر راجکمار ریڈی نے کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی رح پر حاضری دی۔ اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی سید جلال حسینی اشرفی جلالی نے بارگاہ میں زیارت کروائی اور بھشمراج فاؤنڈیشن چیرمین ڈاکٹر راج کمار ریڈی کو تہنیت پیش کی۔

 

اس موقع پر سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے ڈاکٹر راج کمار ریڈی کو سید قتال حسینی درگاہ کی سوانح حیات پر مبنی تلگو کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر راج کمار ریڈی نے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی کا بھی دورہ کیا۔ اور طلباء سے بات چیت کی

 

۔ اس موقع بانی و صدر مدرسہ سید جلال حسینی اشرفی جلالی’ صدر مدرس حافظ جلال’ محمد تقی’ عبد الکریم’ ارشد کے علاؤہ بھشمراج فاؤنڈیشن کے اراکین گڈّم تپّنا، پولیس پٹیل مدھوسودھن ریڈی، گوپال گوڑ، ہنمنتھ مودی راج، نندو کمار، گوپال، نرسمہا نائیڈو، ایم۔ سنتوش، کرشنایا دو، نریش اور دیگر حضرات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button