انٹر نیشنل

انڈونیشیا میں طاقتور زلزلہ 46 افراد ہلاک _ سینکڑوں افراد زخمی

انڈونیشیا میں زبردست زلزلہ آیا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں آنے والے زلزلے سے  مرنے والوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔ جب کہ 700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

 

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 اور 5.6 کے درمیان تھی۔ زلزلے کے باعث ہزاروں گھر تباہ ہو گئے۔ بڑی بڑی عمارتیں گر گئیں۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل پڑے ۔ پولیس نے ریسکیو اقدامات شروع کر دیے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے کچھ دیگر افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ املاک کا بہت زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button