تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اگلے تین دنوں کے دوران زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، راجنا سرسلہ، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل میں بعض مقامات پر شدید سے شدیدترین بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی اور کھمم اضلاع کے بعض مقامات پر شدید بارش کیلئے ‘ایلو’ الرٹ بھی جاری کیا۔

تلنگانہ کے چند اضلاع میں بعض مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button