جنرل نیوز

کسی کے بہکاوے میں آئے تو پانچ سال تک ہوگا پچھتاوا. محنت اور ایمانداری ہماری پہچان ہے: محمد فیصل

بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) اگر کسی بہکاوے یا لالچ میں آۓ تو 5 سال تک وارڈ کے رہائشیوں کو پچھتاوا ہوگا۔ کونسلر کا الیکشن لڑنے کے پیچھے میرا مقصد صرف وارڈ کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نہرو نگر وارڈ نمبر 24 کے کاؤنسلر محمد فیصل ایڈووکیٹ نے کیا۔ فیصل نے کہا کہ وارڈ کے مکینوں کی خواہش اور منظوری کے بعد ہی میں کونسل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتا ہوں۔ کونسلر کا الیکشن لڑنے کے پیچھے میرا مقصد وارڈ کو صاف ستھرا رکھنا اور وارڈ کے مکینوں کے تمام مسائل حل کرنا ہے۔ ایڈووکیٹ محمد فیصل نے وارڈ کے مکینوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وارڈ کے عوام ہمیں اپنا نمائندہ بناتے ہیں۔ تو ہم بھی علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور وارڈ کے مکینوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button