جرائم و حادثات

کیرالہ اسٹوریز کی ہیروئن ادا شرما ہاسپٹل میں شریک

ممبئی: دی کیرالہ اسٹوریز فلم میں کام کرنے والی اداکارہ ادا شرما خرابی صحت سے متاثر ہو گئیں اور انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں ڈائریا اور فوڈ الرجی کی شکایت پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں۔

 

 

 

تلگو فلم "ہارٹ اٹیک” سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ادا شرما نے تلگو کے علاوہ کئی ہندی فلموں میں ہیروئن کا رول ادا کیا۔ ساتھ ہی اس نے معاون اداکارہ کے طور پر بھی کئی فلموں میں کام کیا ہے لیکن اداکارہ کو شہرت اس سال ریلیز ہونے والی فلم دی کیرالہ اسٹوریز سے حاصل ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button