جنرل نیوز

ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کو ضلعی سطح کی سائنسی نمائش 2022 میں ریاضی کے زمرے میں پہلا انعام ملا

نارائن پیٹ: 06 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر میں چٹم نرسی ریڈی میموریل ڈگری کالج میں ضلعی سطح کی انسپائر اور سائنسی نمائش 2022 کے موقع پر ماڈرن ہائی اسکول کو ریاضی کے زمرے میں پہلا انعام ملا۔ یہ انعام دہم جماعت کے طلباء محمد فرحان احمد، محمد عاصم، محمد سلطان محی الدین، محمد عرفان تاج اور محمد ریحان کو رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھ سے دیا گیا۔ اس موقع پر ماڈرن ہائی سکول کے کرسپانڈنٹ محمد عبدالقدیر سنڈکے اور ہیڈ ماسٹر محمد ذاکر حسین تاج کے ہمراہ انعام عنایت کیا گیا۔ انعام حاصل ہونے پر اسکول سوسائٹی، اساتذہ اور والدین نے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button