اسپشل اسٹوری

بہادر ماں نے گائے سے مقابلہ کرتے ہوئے بیٹے کی جان بچائی _ ویڈیو دیکھیں

احمدآباد _ 24 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) سڑک پر پیدل جانے والے ماں بیٹے پر ایک گائے نے حملہ کر دیا۔ ماں نے گائے کے حملے سے بچے کی جان بچائی۔ فی الحال اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گجرات کے موربی ضلع مستقر کے لکشمی نارائن سوسائٹی میں جمعہ کی صبح 9 بجے ایک خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ سڑک پر چل رہی تھی۔ ان کے  تھوڑے فاصلے پر ایک گائے تھی ۔ لیکن جیسے ہی گائے نے انہیں دیکھا، وہ ماں اور بیٹے پر کود پڑی۔ گائے نے بچے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

چوکس ماں نے اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ اگرچہ گائے نے تھوڑی دیر کے لیے ماں اور بیٹے پر حملہ کیا، لیکن خاتون نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ ان  کی چیخیں سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور گائے کو مار کر بھگا دیا۔ ماں بیٹا  زخمی ہونے سے بچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button