جنرل نیوز

عادل آباد رکن اسمبلی جوگورامنا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا ۔

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف مقامات پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا۔جوگورامنا نے پارٹی دفتر کے علاوہ اپنے کیمپ آفس،کلکٹریٹ کیمپ آفس اور دیگر مقامات پر ترنگا لہرایا۔اور قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں حصہ لینے والے رہنماؤں اور دستور ساز بی آر امبیڈکرکی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاور کرتے ہوئے انکی خدمات کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔جوگورامنا کے ہمراہ سابق ایم پی نگیش،میونسپل چیئرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،جنرل سیکرٹری اشرف علی،کو آپشن ممبر محمد اعجاز،عتیق الرحمن کے علاوہ پارٹی قائدین و کارکنان کی کثرت تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button