جنرل نیوز

حلقے اسمبلی مشیرآباد کے بھولکپور وارڈ سے 811/واں عرس مبارک اجمیر شریف درگاہ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کیلئے غلاف کی روانگی

حیدرآباد (پریس نوٹ ) حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے بھولکپور وارڈ سے 811/واں عرس مبارک اجمیر شریف درگاہ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی R.A. کیلئے غلاف کی روانگی عمل میں آئی ۔جناب محمد خواجہ بھائی سوشل ورکر کی صدارت میں یہ غلاف روانہ ہوا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ایم۔انجن کمار یادو – سابق رکن پارلیمنٹ و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ، جناب دیپک جان – کوارڈینیٹر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ڈیٹا انلیسٹ۔، جناب iیم انل کمار یادو- جنرل سیکرٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس کمیٹی ، جناب سید خالد شاہ چشتی حسینی – سجادہ نشین و متولی مسجد سعد الدین- تار ناکہ عثمانیہ یونیورسٹی روڈ ، جناب محمد واجد حسین – سابق فلور لیڈر کانگریس عظیم تر بلدیہ حیدرآباد نے مکمل عقیدت و احترام کرتے ہوئے دعاءییں کرتے ہوے ملک میں امن و امان کی برقراری اور بھائی چارگی کے ساتھ ملک کی ساری عوام کو وبا یئ امراض سے محفوظ رہنے کیلئے اور آنے والے انتخا بات میں کانگریس پارٹی کی ملک اور ریاست تلنگانہ میں کامیابی کیلئے بھی دعا کی گیئ ۔

اس کے بعد محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

اس محفل میں جناب قاضی سراج الرحمن قادری – جناب قاضی محمد رؤوف الرحمن قادری – جناب محمد مبشر الرحمن قادری – جناب محمد فضل الرحمن قادری -قاضی شہباز قادری – جناب عبدالحمید – الحاج دلبر حسین- ترمل جی- ابھیشک کینیڈی – ظفیر الدین- ومشی – رگھو – سریش – شیخ مغدوم- خواجہ معین الدین- محمد مسعود – چاند خان -آصف ضیاء – محمد مقصود -ذاکر حسین -آصف بنگلوری – محمد واجد – عبدالرحیم باجیر – مظہر حسین – نعیم الدین- ساجد حسین – محمود علی – عبدالعزیز- شفعیع الدین- ایس ایم خالد حسین- محمد سالمان الدین اور دیگر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button