جرائم و حادثات

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع میں بھیانک حادثہ 12 ہلاک 23 زخمی

ممبئی: مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر المعروف اورنگ آباد ضلع میں اتوار کی صبح سمرودھی ایکسپریس وے پر خوفناک‌سڑک حادثہ پیش آیا۔

 

ایک منی بس کے کنٹینر سے ٹکرانے سے 12 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ممبئی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور ضلع کے ایکسپریس وے کے وائیجا پور علاقے میں 35 افراد کو لے جانے والی ایک منی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 12 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ مرد، خواتین اور ایک نابالغ لڑکی شامل ہے۔

 

پولیس نے انکشاف کیا کہ مزید 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button