جنرل نیوز

مختلف مساجد میں جلسہ ہائے شب معراج‘ تعمیرملت کے قائدین کا خطاب

حیدرآباد۔17/فروری(پریس نوٹ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے پریس نوٹ کے بموجب مولاعلی کی مسجد عالمگیر میر پیٹ اور مسجد محمدیہ کرشنا نگر میں ہفتہ 18فروری کو بعد نماز عشا ء جلسہ شب معراج منایاجارہا ہے جس کی صدارت جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی مجلس تعمیر ملت کریں گے جب کہ علمائے کرام کا خطاب ہوگا۔ حافظ محمد نظام الدین کاروائی چلائیں گے۔ محمد معین الزماں اورمحمد شکیل الزماں نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔مسجد رفیع الدولہ میں 18فروری ہفتہ کو بعد نماز عشاء جلسہ شب معراج مقرر ہے جس کی صدارت نائب صدر کل ہند مجلس تعمیرملت جناب محمد وہاج الدین صدیقی کریں گے اور نائب معتمد عمومی جناب محمد سیف الرحیم قریشی کا خطاب ہوگا۔مصلیٰ گلشن خلیل مانصاحب ٹینک روبرو گارڈن ٹاؤر میں 18فروری ہفتہ کو بعد نماز عشاء نائب صدر کل ہند مجلس تعمیرملت جناب محمد وہاج الدین صدیقی کی زیرصدارت جلسہ معراج النبیؐ منعقد ہوگا۔ نائب معتمد عمومی جناب محمد سیف الرحیم قریشی اوراسلامک اسکالر ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی مخاطب کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button