ایجوکیشن

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے سالانہ امتحانات کا پرامن انعقاد

نارائن پیٹ: مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں سالانہ امتحانات جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سنٹر قائم کیا گیا۔ جس میں ضلع نارائن پیٹ کے علاوہ مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں طلباء نے امتحانات جامعہ نظامیہ اہل خدمات شرعیہ( نائب قضائت’ تکمیل حفظ قرآن’ خطابت’ امامت’ موذنی’ ملا’) کے علاوہ دیگر میں شرکت کرتے ہوئے امتحانات تحریر کئے۔ امتحان سنٹر کی نگرانی مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی و ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی نے کی۔

 

جبکہ ممتحن کی حیثیت سے جامعہ نظامیہ حیدرآباد سے مولانا حافظ سید یوسف علی اظہر کامل جامعہ نظامیہ نے شرکت کرتے ہوئے ممتحن کے فرائض انجام دے۔ اس موقع پر حافظ جلال حسینی اشرفی’ حافظ عبدالکریم’ حافظ محمد تقی’ حافظ محمد ارشد ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button