جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت ساٹاپور تلنگانہ میں علماء کرام کے خطابات

مولانا خالد بیگ قاسمی ناظم مدرستہ الصالحات بودھن کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ساٹاپور ضلع نظام آباد  تلنگانہ کے عظیم الشان اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی حضرت مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی قاسمی صاحب نے کہا کہ الحب فی اللہ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ باپ اپنے سے شوہر اپنی بیوی سے والدین اپنی اولاد سے بھائی اپنے بھائی سے دوست اپنے دوست سے محبت اللہ کے لئے کریں قرآنی آیت کی روشنی میں کہا کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے لئے لباس ہے اور اس لباس کی حفاظت تا عمر کرنی چاہئے

ازدواجی زندگی کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عیبوں کو چھپائے ازدواجی زندگی کے مخصوص رازوں کو دوسروں کے سامنے بیان کرنے والوں کے آخرت میں سخت عذاب ہے وہ شخص اس حال میں ہوگا کہ اس کے چہرے پر گوشت اور کھال نہ ہوگی

پھر مولانا نے عبادات معاملات خود کی اپنی ذات کے سلسلے میں چند باتیں بیان کی عبادت خشوع و خضوع سے ادا کریں، نماز اس طرح پڑھیں زندگی کی آخری نماز ہے معمولات میں سچائی اور ایمانداری اختیار کریں زبان کی حفاظت کریں، خود کی اپنی ذات کی حفاظت کے سلسلے میں کہا کہ حرص لالچ طمع سے بچیں اللہ جس حال میں رکھیں اس کا شکر ادا کریں جو تمہارے پاس ہے اسی میں خوش رہیں دوسروں کی چیزیں دوسروں کو مبارک

حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب قاسمی نے کہا کہ درگاہوں اور عالموں کی چکر میں مت پڑو اللہ پر مضبوط یقین و بھروسہ رکھو اللہ کے دین کو مضبوطی سے تھامے رہو ان شاء اللہ ساری مشکلات و دشواریاں ختم ہوجائیں گی رمضان المبارک قریب ہے رمضان کی عبادتوں کے لئے ذہنی و جسمانی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھیں زکوت کی ادائیگی میں پنے قریبی رشتہ داروں کو ترجیح دیں مدارس اسلامیہ کا بھی تعاون کریں

مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی مدظلہ صدر ٹرسٹ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد، مولانا لیئق احمد صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر بودھن نے بھی خطاب کیا  ۔مولانا خالد بیگ قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔حافظ عمران خان صاحب جامع مسجد ساٹاپور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا حافظ و قاری عبدالماجد صاحب مسجد رضاء بیگ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔مولانا سلیم الدین اشاعتی صاحب نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ تشکر پیش کیا

اس موقع پر مبین پٹیل حاجی پٹیل وقار پٹیل جاوید پٹیل احمد یم پی ٹی سی عمران بیگ سوسائٹی چیرمین رفیق بھائی رنجل کلیم بیگ سرپنچ کے علاوہ علماء وحفاظ آئمہ مساجد سیاسی و سماجی قائدین عوام الناس مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی قاسمی صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button