جنرل نیوز

الفلاح سوسائٹی میدک کے زیر ِ اہتمام 18 مارچ ہفتہ کو جلسہ برائے خواتین بعنوان رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں

میدک17مارچ(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)الفلاح سوسائٹی محلہ رشید کالونی میدک کے زیر ِ اہتمام جاریہ ماہ کی 18 تاریخ بروز ہفتہ بوقت متصل بعد نمازِ مغرب جلسہ برائے خواتین بعنوان رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں بمقام میناریٹی فنکشن ہال محلہ اعظم پورہ میدک منعقد کی جارہا ہے۔جلسہ کی صدارت محترمہ ڈاکٹر اسما زہرہ طیبہ،ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،وصدر شریعۃ کمیٹی برائے خواتین فرمائینگے۔اور صدارتی خطاب ودعاء بھی فرمائینگے۔

 

جلسہ کی نگرانی محترمہ عالمہ جویریہ بیگم،صدر معلمہ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم للبنات میدک،جلسہ کی نظامت محترمہ جویریہ فردوس،معلمہ شعبہ عالمیت مدرسہ مدینتہ العلوم للبنات فرمائینگے۔جلسہ کا آغاز مہرین صدف سلہما،متعلمہ شعبہ عالمیت کی قرات سے ہوگا۔خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔نیز الخیر سوسائٹی کی جانب سے اسی فنکشن ہال میں سلامۃ اسپتال کے زیر ِ انتظام عوام الناس کےلئے دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

 

جس میں مردوزن کے ماہر ڈاکٹرس اور بچوں کے ڈاکٹرس تشخیص کرئینگے۔نیز الخیر سوسائٹی رشید کالونی کی جانب سے تین ماہ میں ایک دفعہ میڈیکل کیمپ ٹاؤن کے مختلف مقامات پر منعقد کیا جائیگا۔مزید تفصیلات کےلئے 9701828123-8008783052-9391671515پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button