تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ گروپ 1 پریلمس اور مزید دو امتحانات منسوخ _ نئی تاریخ کا اعلان _ پیپر لیک معاملہ کے بعد حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے ایک اہم فیصلہ میں گروپ-1 پریلمس کا امتحان منسوخ کر دیا  ہے۔ گروپ 1 پریلمس امتحانات کے ساتھ ساتھ AEE اور DAO کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 11 جون کو گروپ-1 کے پریلمس کا امتحان دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ TSPSC نے یہ اہم فیصلہ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے پیش نظر لیا ہے

 

۔واضح رہے  کہ پہلے ہی AE، TPBO اور ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ گروپ-1 کا پریلمس گزشتہ سال 16 اکتوبر کو ہوا تھا، AEE کا امتحان اس سال 22 جنوری کو اور DAO کا امتحان اس سال 26 فروری کو لیا گیا تھا۔ TSPSC نے آج صبح میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ TSPSC نے ایس آئی ٹی رپورٹ اور اندرونی تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ-1، AEE، DAO امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button