جنرل نیوز

عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کھمم کی جانب سے غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم

عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کھمم کے زیر اہتمام آج تیسرے مرحلے کے تحت کھمم کے مسجد صدیقیہ میں غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم عمل میں آئی پروگرام کی صدارت عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کے چیرمین حافظ محمد جواد احمد نے کی اس موقع پر عبدالرشید صاحب کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید عام آدمی پارٹی کھمم سٹی صدر عبدالغفور نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم کی اس موقع پر عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کے چیرمین حافظ محمد جواد احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق وہ عظیم عبادت ہے جس سے اللہ خوش ہوتا ہے اس موقع پر مسجد صدیقیہ کمیٹی کے ذمداران بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button