جنرل نیوز

نارائن پیٹ حج سوسائٹی کا مشاورتی اجلاس _ 29 اپریل کو پہلا تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ

نارائن پیٹ : 26 اپریل (اردو لیکس) نارائن پیٹ حج سوسائٹی کا ایک مشاورتی اجلاس اردو بھون نارائن پیٹ میں صدر سوسائٹی جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ صدارت میں منعقد ہوا سجادہ نشین حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری اور جناب الحاج محمد نواز موسیٰ سرپرست کے علاوہ سوسائٹی کے ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر طۓ پایا کہ 29 اپریل 2023 بروز ہفتہ پہلا عازمین حج ضلع نارائن پیٹ کا ایک تربیتی اجتماع میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ اس اجتماع میں علماء اکرام اور حج کمیٹی تلنگانہ کے نمائندے عازمین کی تربیت کیلئے اپنے زریں خیالات و مشورے دینگے۔ تربیتی اجتماع صبح 10:30 تا دوپہر 3 بجے تک ہوگا تمام شرکاء کیلئے دوپہر کے کھانے کا نظم رہے گا۔ خاتون عازمین کیلئے پردے کا معقول انتظام کیا جائیگا۔

 

جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر ‘ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی معتمد عمومی نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام عازمین حج و عمرہ سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس تربیتی اجتماع میں شرکت کریں اس موقع پر ذمہ داران حج سوسائٹی جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ جناب خلیل احمد تاج’ جناب اعجاز حسین’ جناب محمد غوث انجینئر’ جناب محمد ریاض الدین رنگریز’ جناب عبدالقادر میسوری موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button