ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس نظام آباد و کاماریڈی _ انٹرمیڈیٹ سال اول مخلوعہ نشستوں پر داخلے جاری 

نظام آباد:14/ جولائی(اردو لیکس)محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی کے بموجب جاریہ تعلیمی سال 2023-24 انٹرمیڈیٹ سال اول ایم پی سی، بی پی سی، سی ای سی اور ایچ ای سی گروپس کے مخلوعہ نشستوں پر راست داخلے جاری ہیں۔ جہاں پر انٹرمیڈیٹ کی معیاری تعلیم (انگریزی میڈیم) کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی کوچنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

 

حکومت کی جانب سے مفت قیام و طعام اور بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع نظام آباد میں لڑکیوں کیلئے 10کالجس اور لڑکوں کیلئے 13 جونیئر کالجس میں جنرل گروپس کے ساتھ ووکیشنل کورس ایم ایل ٹی، یم پی ایچ ڈبلیو اور آئی ٹی کورسس شامل ہیں جبکہ زبان دوم اُردو اور تلگو رکھا گیا۔

 

علاوہ ازیں دینیات و اخلاقی تربیت پر خصوصٰ توجہ دی جاتی ہے۔ طالب علم جو سال 2022-23 جماعت دہم کامیاب ہونا لازمی ہے خواہشمند طلباء کالج ہذا کے متعلقہ پرنسپلس سے ربط کریں یا محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی 9849419469 پر ربط قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button