نیشنل

یونیفارم سیول کوڈ تجاویز روانہ کرنے کی آج آخری تاریخ۔ لاکھوں تجاویز پیش

نئی دہلی: یکساں سیول کوڈ سے متعلق لاء کمیشن کو تجاویز روانہ کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ تاحال کمیشن کو تقریباً 80 لاکھ تجاویز موصول ہو چکے ہیں۔ لا کمیشن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ان تنظیموں سے ملاقات کرے گا جنہوں نے اسے تفصیلی اور تحریری تجاویز پیش کی ہیں۔ لا کمیشن نے 14 جون 2023 کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ کے بارے میں ملک بھر کے لوگوں سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

 

 

 

کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ وزارت قانون و انصاف نے 17 جون 2016 کو یو سی سی کے لیے 22 واں لا کمیشن تشکیل دیا تھا اور اب انہیں اس سے متعلق تجاویز کی ضرورت ہے۔ لاء کمیشن نے تجاویز پیش کرنے کی آخری تاریخ میں قبل ازیں توسیع بھی کی ہے اورآج اس کا آخری دن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button