ایجوکیشن

متحرمہ تمکین فاطمہ انصاری کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 

محترمہ تمکین فاطمہ انصاری ایس جی ٹی گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغل پورہ نمبر 2 بنت جناب الحاج محمد عبدالمجيد انصاری صاحب مرحوم گزیٹیڈ افیسر فوڈ اینڈایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ زوجہ احمد بن علی مینیجنگ ڈائریکٹر ای ایم ایم ایس ٹیکنیکل سروسز دبئی والد علی بن صالح موظف گزیٹڈ افیسر فوڈ اینڈ ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کو گراں قدر علمی خدمات کے اعتراف میں اردو اکیڈمی تیلنگانہ کی جانب سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 6 اگست اتوار کو اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم خلوت حیدراباد میں منعقدہ تقریب میں جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کے ہاتھوں عطا کیا گیا محترمہ اپنے طلبہ کی ہر دل عزیز معلمہ ہیں وہ محترمہ فخر انساء صاحبہ ریٹائرڈ ٹیچر جی یو پی ایس چھاونی نمبر 1 کی دختر ہیں ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ائی او ایس چار مینار منڈل جناب خواجہ مکرم , صدر معلمہ محترمہ ثمینہ صاحبہ’ محترمہ کشور صاحبہ وہ دیگر اساتذہ کرام نے مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button