مبارکباد

شاہد علی حسرت کو پیشہ تدریس میں نمایاں خدمات پر ضلعی مہتمم تعلیمات کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

شہر کے معززین اساتذہ برادری، یونین لیڈرس ،سیاسی ، سماجی ،وہ مذہبی قائدین کی جانب سے مبارکبادی

حیدرآباد 5/ سپٹمبر یوم اساتذہ کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے کیشو میموریل کالج ناراین گوڑا حیدرآباد میں ایک پروگرام زیر صدارت ضلعی مہتمم تعلیمات حیدرآباد محترمہ آر ۔ روہنی صاحبہ ،ضلع حیدرآباد کے تمام منڈلوں کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز ، شہر کے ماہرین تعلیم کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ۔

 

جس میں شہر حیدرآباد کے نامور معلم جناب شاہد علی حسرت صاحب کو شعبہ تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے پر ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ شاہد علی حسرت نے انتہائی قلیل مدت میں شعبہ تدریس میں نمایاں مقام پیدا کیا ہے ،بچوں کی تعلیم و تربیت ہو یا مدارس کی ضروریات ہوں،غیر سرکاری تنظیموں سے نمائندگی ہو، اساتذہ کی تربیت ہو یا تربیتی ماڈیول کی تیاری ہو ، ٹی سیاٹ کے ڈیجیٹل اسباق ہوں یا ٹیٹ کےڈجیٹل اسباق ہو یا DEO Digital Libraryہو ،غرض ہر جگہ آنجناب کی خدمات نمایاں ہیں ، شاہد علی حسرت ننھی گلہری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مسابقتی امتحانات کی آن لائن مفت کوچنگ بھی فراہم کرتے ہیں ،

 

جس‌سے استفادہ حاصل کر کے ہزاروں طلبہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کیےگئے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی FLN Tholimettu پروگرام میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اردو زبان کے ماڈیول اور ورک بکس(مشقی پرچے)کی تیاری میں ان کی خدمات نمایاں ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس سید خواجہ مکرم علی صاحب ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چارمینار نہرو بابو صاحب،محمد مقبول صاحب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس گولکنڈہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خیرت آباد سید نظام الدین ،لکشمن سنگھ صاحب ،نے مبارکباد پیش کی ،

 

اس موقع پر شہر حیدرآباد کے اساتذہ اکرام و یونین لیڈرس محمد واجد علی ، محمد صلاح الدّین ،محمد افتخار الدین ،محمد اسحق ، واجد محی الدین ، جاوید محی الدین، محمد عبدالرشید ،محمد عبدالباری، سید عمران محمد محمود علی ،محمد عبدالحفیظ ،اشفاق راشد اور دیگر منڈلوں کے اساتذہ اکرم نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ تمام ایوارڈ یافتگان کواس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور توصیف نامہ ، مومنٹو سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض سید روف ریحان نے ادا کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button