تلنگانہ

حیدرآباد باغ عامہ میں مندر کو پختہ بنانے کی تیاریاں

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے باغ عامہ میں واقع مندر کی پختہ تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جواہر بال بھون کے احاطہ کے پاس واقع مندر کو مستقبل بنانے کیلئے خفیہ طور پرکام شروع کردیا گیا ہے۔‌اس منظرکی بعض افراد نے ویڈیوگرافی کی اور تصاویر روانہ کی ہیں‌۔‌ سابق تجربات کی روشنی میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر عارضی مندروں کے پاس اسی طرح سے خفیہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے راتوں رات پختہ تعمیرات کا کام شروع کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button