تلنگانہ

ہولی تہوار کے دوران افسوسناک واقعہ _ پانی کا ٹینک ٹوٹنے سے کمسن کی موت ، دیگر دو زخمی

نارائن پیٹ : 25 مارچ (اردو لیکس) ہولی تہوار کے دوران نارائن پیٹ ضلع کے مستقر پر ایک افسوس ناک سانحہ پیش آیا۔ پینے کے پانی کی ٹینک ٹوٹنے سے ایک کمسن کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے

 

۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع مستقر کے بلدی حلقہ 20 ( گوپال پیٹ ) میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بچے کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک پر چلے گئے۔ اس دوران اچانک ٹینک ٹوٙٹ کر بچوں پر گر پڑا اور جائے وقوع پر لکشمی پرنتی (13سالہ) کی موت ہوگئی اور دو دیگر لڑکیاں زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمی لڑکیوں کی شناخت ہری پریہ اور نہاریکا کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم محلہ والوں کا مبینہ الزام ہے کہ کل رات ہولی تہوار کے سلسلہ میں پانی کی ٹینک سے متصل ہی ہولیکا کامہ جلا یا گیا تھا جس کے اثر سے پانی کی ٹینکی کمزور ہو کر ٹوٹ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button