نیشنل
راہل گاندھی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ میں جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ راہل گاندھی 26 جون کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہوں۔یہ مقدمہ 2018 میں بی جے پی لیڈر پرتاپ کٹیار کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جنہوں نے الزام لگایا کہ راہل
گاندھی نے امیت شاہ کے خلاف قابلِ اعتراض ریمارکس کئے تھے۔ اس شکایت کی بنیاد پر عدالت نے تازہ احکامات جاری کیے ہیں۔