تلنگانہ
حیدرآباد۔بارش کے دوران نالے میں ڈوب رہی تھی کار۔ پولیس نے ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کو بچالیا

حیدرآباد ۔ شہر میں کل ہوئی زبردست بارش کے دوران ایک کار نالے میں اتر گئی۔ یہ واقعہ کل رات ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آیا۔ جب کار نالے میں اتر رہی تھی تو اس وقت وہاں موجود ٹریفک پولیس کے عملہ نے اس گاڑی میں سوار خاندان کو بچالیا۔
اسکار میں حیات نگر سے تعلق رکھنے والا ونود اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بذریعہ کار ایل بی نگر کے سمت جا رہا تھا کہ پانامہ چوراہے کے پاس اس کی گاڑی بارش کے پانی میں بے قابو ہو گئی اور نالے میں اتر رہی تھی، تقریبا آدھی گاڑی پانی میں ڈوب رہی تھی کہ قریب میں موجود ٹریفک پولیس کے عملہ نے بروقت چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار میں پھنسے ہوئے ونود اس کی بیوی اور تین بچوں کو بہ حفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
پولیس کی بروقت چوکسی کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بعدازاں کار کو بھی نالے سے باہر نکال لیا گیا۔